نئی دہلی، 30؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس کی کھنچائی کی ہے۔عدالت نے کہاہے کہ دہلی فسادات کی بڑی تعداد میں تحقیقات کا معیار بہت خراب ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دہلی پولیس کمشنر سے کہا ہے کہ وہ اس میں مداخلت کریں۔ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے) ونود یادو نے یہ تبصرہ 25 فروری 2020 کو فرقہ وارانہ تشدد کے دوران پولیس افسران پر تیزاب ، شیشے کی بوتلوں اور اینٹوں سے مبینہ طور پر حملہ کرنے کے معاملے میں ملزم اشرف علی کے خلاف الزامات مرتب کرتے ہوئے کیا۔ اے ایس جے نے کہاہے کہ زیادہ تر مقدمات میں تفتیشی افسر (آئی او) عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ فسادات کی بڑی تعداد میں تفتیش کا معیار بہت خراب ہے۔